چمن (نوائے وقت نیوز) افغان سرحدی علاقہ دیش منڈی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا، خودکش حملے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں افغانستان سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ حملے کے بعد نیٹو اور افغان سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو قریبی ایئر بیس منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد پر آمد و رفت معطل ہوگئی۔
افغانستان: سرحدی علاقے میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ‘ اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق‘ 12 زخمی
Nov 06, 2013