ون ڈے ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل‘ لاہور لائنز‘ کراچی ڈولفنز‘ ملتان ٹائیگرز‘ پشاور پینتھرز‘ راولپنڈی‘ کراچی کی ٹیمیں کامیاب

Nov 06, 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا جس میں لاہور لائنز، کراچی ڈولفنز، ملتان ٹائیگر، پشاور پینتھرز، راولپنڈی اور کراچی زیبراز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ہیں۔ کراچی زیبراز نے بہاولپور کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ بہاولپور کی ٹیم 131 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کراچی زیبراز کی ٹیم نے ہدف چار وکٹوں پر پورا کر لیا۔راولپنڈی نے ایبٹ آباد کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔ اس میچ میں ایبٹ آباد نے 8 وکٹوں پر 267 رنز بنائے۔ راولپنڈی نے ہدف 3 وکٹوں پر پورا کر لیا۔  پشاور کی ٹیم نے  سیالکوٹ کیٹیم کو 168 رنز سے مات دی۔پشاور کی ٹیم نے  2 وکٹوں پر 324 رنز بنائے جس میں عادل امین نے 116 رنزناٹ آؤٹ شامل تھے۔ سیالکوٹ کی ٹیم 156 کے سکور پر آؤٹ ہو گئی۔ ملتان ٹائیگرز نے کوئٹہ بیئرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ لاہور لائنز کی ٹیم نے فیصل آباد ولفز کو 85 رنز سے ہرایا۔ لاہور کی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 248 رنز بنائے۔ فیصل آباد کی ٹیم 163 پر آؤٹ ہو گئی۔ کراچی ڈولفنز نے اسلام آباد لیپرڈز کو 66 رنز سے ہرایا۔

مزیدخبریں