عبوری کمیٹی نے پی سی بی ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی

Nov 06, 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹراکورٹ اپیل کے ذریعے بحال ہونے والی پی سی بی عبوری مینجمنٹ کمیٹی نے بورڈ کے ان تمام ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی ہے جن کا کنٹریکٹ گذشتہ کچھ عرصہ سے ختم ہو گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کا اہم اجلاس گذشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدرات پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔جس میں پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی جبکہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی مدت ملازمت میں بھی ایک  ماہ کی توسیع بھی کردی۔ سلیکشن کمیٹی  شامل ارکین فرخ زمان،سلیم جعفر اور اظہر خان  اب کنٹریکٹ میں توسیع کے بعد 30 نومبر تک پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل انتخاب عالم، وسیم باری، ہارون رشید کے کنٹریکٹ میں بھی توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں