نئی افغان کابینہ کااعلان اگلے دوہفتوںمیں کردیا جائے گا،ترجمان افغان صدر

Nov 06, 2014

کابل(آئی این پی )نئی افغان کابینہ کااعلان اگلے دو ہفتوںمیں کیا جائے گا۔ صدارتی محل سے جاری بیان میں صدر اشرف غنی کے ترجمان نظیف اللہ سالارزئی نے کہا کہ قومی اتحاد کی حکومت کی نئی کابینہ کا اعلان اگلے دس روز میں کردیا جائیگا۔ صدراشرف  غنی اور چیف ایگزیکٹو  عبداللہ عبداللہ نے  29ستمبر کو حلف اٹھایا تھا۔

مزیدخبریں