اوتھل (ثناء نیوز) ساکران سے ایک شخص کو اغوا کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی، اغواء کار مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس اور اے ٹی ایف نے علاقے کو گھیرے میں لیکر اغوا کار کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ گزشتہ روز ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے نواحی علاقے ساکران میں انیس نامی ایک شخص کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔
اوتھل: ایک شخص کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، ملزم فرار، تلاش کیلئے آپریشن
Nov 06, 2014