ترگ (نامہ نگار) عیسیٰ خیل میں فائرنگ کر کے فوجی جوان کو قتل کر دیا۔ واقعات کے مطابق طارق خانی خیل اور ثناء اللہ کے درمیان کسی بات پر رنجش تھی۔ رنجش کا بدلہ لینے کیلئے گذشتہ روز طارق نے اس پر فائرنگ کر دی اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی لے جایا جا رہا تھا راستے میں دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے ایک راہ گیر لڑکا بھی زخمی ہوا۔