وہاڑی (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے مبینہ طور دشمنی کی بناء پر رکشہ ڈرائیور اور انکے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور موقع پر جبکہ اس کا ایک زخمی ساتھی رکشہ سمیت نہر میں گر کر ہلاک ہو گیا۔ چک نمبر 9/WB جوئیاں والا کے 3 افراد جن میں رکشہ ڈرائیور فیاض احمد، 14سالہ سانول اور علی حنیف سواریاں چھوڑنے 32 دوگلاں والی چک نمبر 198/EB گئے رات 2 بجے 22 پل پر سے گزر رہے تھے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں ڈرائیور فیاض موقع پر ہلاک جبکہ زخمی سانول رکشہ سمیت نہر میں گر گئے اور ہلاک ہو گیا۔ تیسرا ساتھی علی حنیف معجزانہ طور پر محفوظ رہا تاہم رکشہ کے الٹنے سے وہ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نہر سے سانول کی نعش اور رکشہ نکالا۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔