کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر نثار درانی کا بیٹا گھر پہنچ گیا۔ ایس ایس پی فرید جان سرہندی نے کہا ہے کہ ذوالفقار درانی کو ڈیڑھ ماہ پہلے اغوا کیا گیا تھا۔ ذوالفقار درانی کیلئے اغوا کاروں نے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بچے کی بازیابی کیلئے ورثا نے تاوان ادا کیا ہے یا نہیں۔
5 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا ہونیوالا سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر کا بیٹا گھر پہنچ گیا
Nov 06, 2014