کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بین الاقوامی این جی او نے کراچی میں پختون آبادیوں کا سروے شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق این جی او کی طرف سے کوائف جمع کرنے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں متحرک ہو گئیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی اس این جی او سے منسلک تھا ۔