اسلام آباد کو سیف سٹی بنانے کے 12 ارب روپے ڈوب گئے، نیب کا ذمہ دار وزیر اور بیوروکریٹس پر ہاتھ ڈالنے سے گریز

اسلام آباد(ثناء نیوز)دارالحکومت اسلام آباد کو سیف سٹی بنانے کے لئے 12 ارب روپے ڈوبنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی  ذرائع کے مطابق مالی سال 2009-10ء میں چینی بینک سے اس منصوبے کے لئے 12 ارب روپے کمرشل قرض لیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اگست 2012ء میں نیب کو انکوائری کا حکم دیا تاہم اس کے باوجود دو برس سے احتساب کا ادارہ ذمہ دار وزیر اور بیورو کریٹس پر ہاتھ ڈالنے سے گریز کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن