ملتان (خبر نگار خصوصی) نشتر ہسپتال کی کالونی میں مسلح شخص پروفیسر ڈاکٹر عنایت اﷲ کے گھر میں گھس گیا اور ڈاکٹر سمیت عملہ کو یرغمال بنا کر کہا کہ انکے پاس خود کش جیکٹ ہے اور خود کش بمبار ہے، وہ تمام کو اڑا دیگا تاہم پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم محمد اکمل چوک قذافی کا رہائشی ہے اور اسکا بھائی اجمل گردوں کا علاج مذکورہ ڈاکٹر سے کراتا رہتا ہے لیکن چند روز قبل مرض ٹھیک نہ ہونے پر اس نے خودکشی کرلی جس پر ملزم کا کہنا ہے علاج معالجہ میں انکا کاروبار تباہ ہوگیا بلکہ گھر تک فروخت ہوگیا لیکن انکا بھائی ٹھیک نہیں ہوا تاہم پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزم نے کہا کہ اسے محفوظ راستہ دیا جائے لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرکے پسٹل برآمد کرلیا۔
خود کش بمبار
ملتان :ڈاکٹر عنایت اﷲ کے گھر مسلح شخص گھس گیا‘ خودکش بمبار ہونے کا دعویٰ
Nov 06, 2014