پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل کیا جائے: سینئر سفارتکار خالد ہاشمی

نیویارک (آن لائن ) پاکستان نے سول نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے سول ایٹمی پروگرام محفوظ انداز میں چلانے کے حوالے سے اس کی 40 سالہ تاریخ ہے اور اس حوالے سے اسکے اقدامات پر کبھی کوئی انگلی نہیں اٹھی۔ پاکستانی ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کی رپورٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے ایک سینئرسفارتکار خالد ہاشمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کے نظام کو مستحکم کرنے کیلئے عالمی ادارے آئی اے ای اے کیساتھ ملکر کام کیا ہے اورادارے کے تعاون سے ایک فعال منصوبے پرکام کررہا ہے۔سفارتکارنے کہا پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور وہ توانائی کی طلب پوری کرنے کیلئے جوہری توانائی سمیت اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔انہوں نے اس مطالبے کو دہرایا پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل کیا جائے۔
پاکستان/ مطالبہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...