لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ نواب ٹاون کے علاقہ میں دوسری جماعت کے طالبعلم کو نامعلوم افراد نے اغواءکر لیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی معلوم ہوا ہے کہ تھانہ نواب ٹاون کے علاقہ کے رہائشی محمد یونس کا 9سالہ بیٹا شاہد گھر کے قریبی سکول کےلئے 22 نومبر کوروانہ ہوالیکن واپس گھر نہ آیا والد اور رشتہ داروں نے تلاش شروع کی لیکن کچھ معلوم نہیں ہو سکا پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے بچے کے والدین نے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے بچہ کی بازیابی کےلئے کوششیں تیز کرنے کی اپیل کی ۔