اسلام آباد(آئی اےن پی ) اسلام آباد میں تین روزہ ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹریننگ کیمپ 16 نومبر سے شروع ہوگا۔سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ سابق لیجنڈ بیٹسمین محمد یوسف، اور نامور باو¿لر شعیب اختر، عبدالقادر، عطا الرحمن اورانگلینڈ سے لیول فور کوچنگ کورس کرنے والے محمد ہارون نوجو ان کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ کیمپ میں ابھرتے ہوئے نوجوان اور سکولوں کے کرکٹروں کے اوپن ٹرائلز لئے جائیں گے اورمنتخب کھلاڑیوں کو تربیت دی جائیگی۔وسیم اکرم، شعیب اختر اور عبدالقادر جیسے بڑے کھلاڑی پہلی بار کسی ایک کیمپ میں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لئے موجود ہوں گے۔ تین روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے کے بعد ایک باقاعدہ پروگرام دیا جائے گا جس پر عمل کرتے ہوئے وہ مستقبل کے لئے مفید کھلاڑی بن سکیں گے۔ سابق عظیم کھلاڑیوں کے علاوہ کیمپ میں ایشیا کے پہلے مستند لیول فور کوچ محمد ہارون بھی ہو نگے جو کھلاڑیوں کو سائنسی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو کوچنگ مہیا کریں گے۔