پی سی بی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈکوچ کی کارکردگی سے ناخوش

لاہور (نمائندہ سپورٹس) نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد اکرم کی کارکردگی سے کرکٹ بورڈ کا تھنک ٹینک خوش نہیں۔ اب تو کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے بھی محمد اکرم کی کارکردگی کے حوالے سے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا کہ ”محمد اکرم“ کتنے کامیاب با¶لنگ کوچ تھے یہ سب کے سامنے ہے۔ شہر یار خان کے اس بیان کے بعد صورتحال خاص واضح ہو گئی ہے کہ کرکٹ بورڈ میں ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حوالے مضبوط سوچ پائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ محمد اکرم کو ذکاءاشرف کے دور میں با¶لنگ کوچ کی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن وہ اس پوزیشن میں اچھے نتائج دینے میں ناکام رہے۔ بعدازاں انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ وہاں بھی محمد اکرم اپنی ذمہ داریاں عمدہ انداز میں نبھانے میں ناکام رہے۔ محمد اکرم کو کرکٹ بورڈ لگ بھگ بارہ لاکھ ماہانہ تنخواہ کی مد میں ادا کرتا ہے۔ اتنے بھاری معاوضے کے باوجود ان کی کارکردگی صفر ہے۔ قومی ٹیم کے ان فٹ ہونے والے اکثر کھلاڑی بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...