ٹیم کو باﺅنس بیک کرانے کیلئے کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کیلئے تیار ہوں:واٹسن

سڈنی (اے پی پی)سٹار آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ ٹیم میں واپسی کیلئے بے تاب ہیں، پاکستان کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم کو باﺅنس بیک کرنے کیلئے کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے تیار ہوں۔ آسٹریلیا کو پاکستان کے ہاتھوں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ واٹسن انجری مسائل کے باعث طویل عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے دوری میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے، گرین شرٹس کے خلاف ٹیم کی ناقص کارکردگی دیکھ پر دکھ ہوا، میں ٹیم کو باﺅنس بیک کرانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ٹیم کیلئے دوبارہ کھیلنا چاہتا ہوں اور کپتان اور کوچ مجھے جو ذمہ داری دیں گے میں اسے قبول کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں۔

ای پیپر دی نیشن