عدم حاضری پر پشاور ہائی کورٹ نے عمران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

پشاور (آن لائن ) پشاور ہائی کورٹ نے عدالت میں عدم حاضری پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توہین عدلت کا نوٹس جاری کر دیا ہے اور متعلقہ بورڈ آف ڈائریکٹوریٹ کو تاحکم ثانی کام کرنے سے روک دیا ہے، عدالت نے گزشتہ سماعت پر جمعرات کے روز دن 12بجے عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز پیرا میڈیکس سٹاف کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں دائر ہیلتھ ایکٹ کیس کی سماعت ہوئی ہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پیش ہونے کاحکم دیا تھا تاہم عمران خان عدالت میں پیش نہ ہو سکے جس پر پشاور ہائی کورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔پی ایم اے نے درخوست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہیلتھ ایکٹ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے عمران خان میڈیا کے ذریعے کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور پیرا میڈیکس سٹاف کو دھمکا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...