کراچی (پ ر) سابق صدر، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ سندر سٹیٹ کا بے حد افسوس ہے۔ صوبہ پنجاب اور خیبر پی کے کی حکومتیں فوری طور پر بلڈنگز کا معائنہ کروائیں تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ زلزلہ سے کتنی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ہمیں اس واقعہ سے سبق سیکھنا چاہئے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے چاہئیں۔
سانحہ سندر افسوسناک، پنجاب خیبر پی کے حکومت زلزلہ سے متاثرہ عمارتوں کا معائنہ کرائیں، زرداری
Nov 06, 2015