ڈی آئی خان اور مردان میں فائرنگ، باپ 2 بیٹوں اور 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان + مردان (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کالی وانڈا میں مخالفین کی گھر پر فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ دو روز قبل بچوں کی لڑائی پر جھگڑا ہوا تھا۔ حملہ آور پولیس وردی میں ملبوس تھے۔ واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ علاوہ ازیں مردان کے علاقے باغ کلے میں ایک گھر میں فائرنگ سے 4 افراد دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین شامل ہیں۔ فائرنگ سے 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...