مسلم لیگ ن نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے ایاز صادق، تحریک انصاف نے شفقت محمود کو نامزد کر دیا

لاہور / اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا جس میں سپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب 9 نومبر کو متوقع ہے، مسلم لیگ ن نے سردار ایاز صادق، تحریک انصاف نے شفقت محمود کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ آج 6 نومبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سردار ایاز صادق اور ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونیوالے دیگر ارکان حلف اٹھائیں گے جبکہ آج چھ نومبر کو ہی سپیکر انتخاب کا شیڈول جاری ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب نو نومبر کو ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) نے سردار ایاز صادق کو دوبارہ سپیکر نامزدکیا ہے۔ ادھر تحریک انصاف نے بھی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اور اس کے امیدوار شفقت محمود ہوں گے۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی گئیں، انتخابات کے اگلے مراحل میں بہتری کا امکان پیدا ہونا چاہیے۔ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سپیکر کا انتخاب لڑے گی اور شفقت محمود پی ٹی آئی کی جانب سے سپیکر کے امیدوار ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا حکومت ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے میں ناکام رہی ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 25 فیصد کمی ہوئی تاہم پاکستانی عوام کو صرف چارفیصد فائدہ دیا گیا، حکومت کو پٹرول کی اضافی قیمت واپس لینی چاہئے۔ عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے۔ پی ٹی آئی کے 10 سے 12 کارکن شہید ہوئے، پرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان پےپلز پارٹی کی پارلےمانی پارٹی کا اجلاس آج (جمعہ کو) پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوگا۔ اجلاس مےں سپےکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے معاملے پر پارٹی کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی قائد حزب اختلاف سےد خورشےد شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سپےکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لےے قائد حزب اختلاف دےگر جماعتوں کے رابطوں کے بارے مےں بھی پےپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو اعتماد مےں لےں گے۔ سپیکرکے انتخاب کے لئے پی پی پی نے سردارایازصادق کی حمایت کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے قائمقام سپیکر کی صدارت میں ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج (جمعہ کو ) پارلیمنٹ ہاﺅس میں ساڑھے نو بجے صبح ہوگا۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت حکومت اپوزیشن پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں سے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے معاملے پر مشاورت کرے گی، اتفاق رائے سے قومی اسمبلی اجلاس کی کاروائی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ ہا ﺅس کے بزنس پر بھی مشاورت ہوگی۔ سپیکر کے انتخاب کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق رائے پر قائمقام سپیکر اس کا اعلان کریں گے ۔ سیشن کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریش ینے کہا ہے پاکستان عوام کو صرف 4 فیصد ریلیف دیا گیا ہے، پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔اسلام آباد سے وقائع نگار خصوصی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سردار ایازصادق کو قومی اسمبلی کے سپیکر کے خلاف منصب کےلئے امیدوار نامزد کر دیا ہے اس سلسلے میں بدھ کو وزیراعظم نے سردار ایاز صادق کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا۔ سردار ایاز صادق جمعرات کو اسلام آباد پہنچ گئے۔ قومی اسمبلی کے ایوان میں سردار ایاز صادق کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے علاوہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی طرف سے سردارایازصادق کی حمایت کی جائے گی۔
ایاز صادق نامزد

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...