پسرور (آن لائن) پسرور کے نواحی گائوںچاہیئے والی میں بھارتی ساختہ کا بم برآمد بم ڈسپوزل کے عملے نے بم ناکارہ بنا دیا اگر یہ بم پھٹ جاتا تو بڑی تباہی کا خدشہ تھا۔ واقعات کے مطابق پسرور کے گائوںچاہیئے والی کا رہائشی محمد شریف اپنے کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ اسے زمین میں لوہے کی کوئی چیز محسوس ہوئی جب اس نے مقرہ جگہ سے کھدائی کی تو وہاں سے 1965کی جنگ میں استعمال کیا گیا بھارتی ساخت کا 45کلو وزنی بم برآمد ہوا جس کی اطلاع محمد شریف نے تھانہ صدر پسرور کو دی۔ بم ڈسپوزل ٹیم کے انچارج محمد ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بم انڈیا آرٹلری کی ہیوی گن کا ہے اور یہ اپنی اصل حالت میں ہے اگر یہ چل جاتا تو علاقے میں بڑی تباہی ہونے کا خدشہ تھا۔