برمنگھم(این این آئی)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ اسلام کا مطلب سلامتی ہے لوگ ہمارے مذہب کی غلط تشریح کرتے ہیں، ہم صرف تعلیم نہیں بلکہ تمام شعبوں میں تبدیلی کیلئے کام کرتے رہینگے ۔ ہالی ووڈ کی اداکارہ ایما واٹسن سے بات چیت کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ دنیا میں تعلیم کا فروغ میرا مشن ہے اور میں اس مقصد کیلئے اپنی صلاحیتیں استعمال کرتی رہوں گی۔ اس موقع پر ایم واٹسن نے کہا کہ ملالہ سے مل کر بہت متاثر ہوئی ہیں دنیا میں بہت سی این جی اوز موجود ہیں لیکن میں بھی اگر کسی این جی او سے تعاون کروں گی تو وہ ملالہ کی تنظیم ہو گی۔