سعودی عرب : موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی‘ پاکستانی سمیت 2 افراد جاں بحق

رےاض (آئی این پی)سعودی عرب کے تین شہروں حایل ،قصیم اور مدینہ منورہ میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار جبکہ شمال مشرقی کمشنری حفر الباطن میں موسلادھار بارشوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ،کئی دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔ سڑکیں اورگلیاں تالاب و ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستانی سمےت 2افراد جاں بحق ہو گئے۔غےر ملکی مےڈےا کے مطابق سعودی عرب میں موسلادھار بارش کے باعث سےلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ قریات میں بھی بارش سیلابی رخ اختیار کرگئی ہے۔تیز بارش کے باعثجاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے جو کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ ایک 12سالہ بچہ زیر تعمیر عمارت کے قریب بنے عارضی تالاب میں گر کر ڈوب گیا۔ 27مکانات اور 17گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ 56افراد کو جو گاڑیوں سمیت سیلاب میں پھنس گئے تھے انہیں ریسکیو کرلیا گیا۔ 36شہریوں کو رہائش کا عارضی بندوبست کیا گیا۔ پورے علاقے میں محکمہ شہری دفاع اور میونسپلٹی کے ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔کمشنر عبدالمحسن العطیشان نے متاثرہ محلوں اور سڑکوں کا دورہ کیا۔ سول اور عسکری اداروں کے سربراہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے شہریوں کو اطمینان دلایا کہ متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور پر خطر مقامات سے دور رہیں۔دوسری جانب شمالی حدود ریجن اور الجوف میں آندھی نے دن ہی میں رات کا سماں پیدا کر دیا۔ 60کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی آندھی نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جازان سے بھی اسی طرح کی رپورٹ ملی ہے۔دریں اثناء محکمہ موسمیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک مملکت کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں خصوصاً اور دیگر علاقوں میں عموماً موسم غیر مستحکم رہے گا۔مدینہ منورہ ریجن میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ظاہر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...