کراچی (وقائع نگار)سندھ سروسز ٹریبونل نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
سندھ سروسز ٹریبونل میں گل حسن شیخ سمیت 8 ڈی ایس پیز نے اپنی ترقی کے حوالے سے دائردرخواست کی سماعت ہوئی ۔ ٹریبونل نے وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری علم الدین کو متعددبار نوٹس جاری کیے تاہم وہ ٹریبونل میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے علم الدین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔
سندھ سروسز ٹریبونل نے وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
Nov 06, 2015