فاؤنٹین ہاؤس میں تقریری، ٹینس مقابلوں کا انعقاد

لاہور(لیڈی رپورٹر)فاؤنٹین ہاؤس میںڈاکٹرہارون الرشید میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام ذہنی ونفسیاتی مسائل کا شکار افراد کے مابین دوروزہ تقریری اور ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔ دوسرے روزپاورلفٹنگ کی نیشنل چیمپئن ٹوئنکل سہیل مہمان خصوصی تھیں ۔مقابلوںمیںماضی کی ممتازاداکارہ روحی بانو سمیت پنجاب انسٹی ٹیوٹ فارمینٹل ہیلتھ اور فاؤنٹین ہاوس میں مقیم 22 ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹرری ہیبلی ٹیشن ڈاکٹرعثمان رشید چوہدری ، اے ایم ایس فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹرعبدالستار، ڈاکٹرشہریاربھٹی، ممتاز کالم نویس ناصر بشیر، غزالہ نصرت، سائیکلنگ کے نیشنل چیمپئن عادل سہیل، پروفیسر خواجہ جمرود ودیگربھی موجود تھے۔منصفین کے فرائض فاؤنٹین ہاوس کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرعبدالستار چوہدری، گرل گائیڈایسوسی ایشن کی سینئرٹرینر سلمیٰ سجاد، لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی پروفیسر عظمیٰ مبشر، فرینڈز آف پنجاب انسٹی ٹیوٹ فارمینٹل ہیلتھ کی جنرل سیکرٹری شمسہ کنول نے انجام دئیے منصفین کے فیصلے کے مطابق ’’اگرمیں وزیراعظم ہوتا‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلے میں قمرزہرہ اول ، مہرین انور دوم اور محمود احمد سوم رہے ۔ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں شکیل جمال اول، محمد آصف دوم اور جنید احمد سوم رہے جبکہ قمرزہرہ اور عائشہ رحمن نے بھی کھیل پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن