لاہور (پ ر) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی، یو ایس ایڈ کی مالی مدد سے قائم کردہ پروگرام، پنجاب انیبلنگ انوائرنمنٹ پراجیکٹ اور حکومت پنجاب کے محکمہ زراعت نے مشترکہ طور پر سیمینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد صوبہ پنجاب میں پوٹھوہار کے علاقے میں وادی زیتون کی ترقی کے لئے موجود مواقع اور چیلنجوں کو زیر بحث لانا تھا۔ سیمینار میں سرکاری محکموں، نجی شعبے کی ایسوسی ایشنز، تجارتی تنظیموں اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ پنجاب کے کسانوں اور ممکنہ سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔
پوٹھوہار کو وادی زیتون بنانے سے متعلق سیمینار کا انعقاد
Nov 06, 2015