وسیم اختر کی ضمانت منظور، 39 مقدمات میں سے 38 میں ضمانت ہوچکی ہے

کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں نامزد ملزم وسیم اختر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ مئیرکراچی اور وسیم اختر کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے سامنے وسیم اختر کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر پیش کی گئی جن کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی تقاریر بے ہودہ تھی اور ان میں ملک میں بسنے والی کروڑوں خواتین کی بے عزتی کی گئی۔ وسیم اختر کے وکیل خواجہ نوید نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جس تقریرکے حوالے سے انکے خلاف ایف آئی آر درج ہے وہاں وسیم اختر موجود نہیں تھے۔ واضح رہے وسیم اختر کے خلاف سانحہ 12 مئی اور بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے 39 مقدمات درج ہیں جن میں سے 38 میں انکی ضمانت ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...