کراچی کے امن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ سٹریٹ کرائم کیخلاف کارروائی کی جائے: مراد شاہ

Nov 06, 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں چیف سیکرٹری‘ آئی جی سندھ‘ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات‘ گرفتاریوں اور آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ پولیس حکام نے وزیر اعلیٰ کو ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کراچی کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ ڈرگ مافیا کے ساتھ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں