کراچی( نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ نوائے وقت) کراچی میں ہفتہ کی شام دہشت گردی کے دو واقعات میں مزید دو افراد کوقتل کر دیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق اورنگی ٹائون نمبر 10کے علاقے نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کر دیا جبکہ رضویہ سوسائٹی کے قریب کار پر فائرنگ کر دی جس میں بھتیجا جاں بحق اور چچا زخمی ہو گیا پولیس نے رضویہ سوسائٹی میں کارروائی میں کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا ایس ایس پی سنٹرل کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کا نام عمر حیات اور تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے دہشت گرد نے قاری شکیل کے توسط سے افغانستان میں ٹریننگ حاصل کی اس سے قبل کالعدم تحریک طالبان نے مہمند ایجنسی کیلئے وارداتیں کرتا رہا۔ علاوہ ازیں کورنگی کے ایریا میں فائرنگ سے2افراد زخمی ہو گئے۔پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے انکے گھر نیو رضویہ سوسائٹی پر چھاپہ مار کر باقاعدہ گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق فیصل رضا عابدی کو دوہرے قتل کے الزام میں انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ انکے خلاف دوہرے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں، دونوں افراد کو گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ فیصل رضا عابدی کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے اور انہیں اتوار کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائیگا جہاں پولیس اے ٹی سی کے منتظم جج کے روبرو انکے ریمانڈ کی استدعا کریگی۔ ایس پی جمشید زون کے مطابق رات گئے انکے گھر سے ملنے والے اسلحہ کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس میں جی تھری اور ایس ایم جی سمیت دیگر ہتھیار شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فیصل رضا عابدی کے گھر سے ملنے والی دونوں کلاشنکوفیں لائسنسی اور انکے بھائیوں مصطفیٰ اور وقاص کے ناموںپرہیں یہ اسلحہ کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا بتایا گیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تقریباً آدھے گھنٹے تک فیصل عابدی کے گھر کی تلاشی لیتے رہے۔ اس دوران اطراف کی سڑکیں بند کر کے گھر کو حصار میں لیا گیا جبکہ سکیورٹی ادارے کی 10 گاڑیوں نے کارروائی میں حصہ لیا۔ دوسری جانب سابق سینیٹر کو حراست میں لئے جانے پر مجلس وحدت المسلمین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرکے سندھ حکومت نے ایک غلط روایت کی بنیاد ڈالی ہے مجلس کے کارکنوں نے فیصل رضا عابدی کیخلاف شارع پاکستان پر احتجاج اور انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ جبکہ ترجمان اہلسنت و الجماعت نے کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی ہمارے کارکنوں کے قتل میں ملوث ہیں، انہیں رہا کیا گیا تو وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 4 واقعات ہوئے تھے جس کے نتیجے میں جامعہ بنوریہ کے 2 طالب علموں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں پیش امام شفیق الرحمن، جامعہ بنوریہ کے 2 طالب علموں سمیت ان 6 افراد کے قتل کے مقدمات جمشید کوارٹرز اور حیدری تھانے میں درج کرلئے ہیں۔دوسری طرف رینجرز نے کراچی سے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے ٹارگٹ کلر اشتیاق عرف ما ما کو گرفتار کر لیا ٹارگٹ کلر اشتیاق عرف ما ما ایم کیو ایم کا سابق یونٹ انچارج ہے۔ ملزم پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ اور سنگین وارداتیں کرتا تھا ملزم نے ایم کیو ایم حقیقی کے تین کارکنوں، 1993ء سے 2007ء کے دوران بلوچ نوجوانوں کے قتل، سانحہ12مئی میں آج ٹی وی پر فائرنگ میں ملوث ہے ٹارگٹ کلر سے ایس ایم جی رائفل، رپیٹر، پستول اور آوران گولے برآمد کر لئے ملزم ایس ایم جی رائفل، رپیٹر ، پستول ، آورن گولے برآمد کر لئے ملزم کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر سید فیروز مہدی نقوی کو گرفتار کر لیا ملزم نے مذہبی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر لیا۔ملزم نے فروری2013ء میں مفتی دلفراز معاویہ اور ابو بکر کے قتل کا اعتراف کیا فروری2014ء میں مفتی عثمان یار، محمد علی اور محمد رفیق کو قتل کیا ملزم کی نشاندہی پر اسلحہ گولہ بارود برآمد کر لیاگیا اسلحہ اور گولہ بارو د مخالف گروپوں کو ٹارگٹ کرنے کیلئے جمع کیا گیا تھا۔