اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے نے کہا ہے کہ دھرنا ختم ہوئے کئی روز بیت گئے لیکن شہباز شریف کے دماغ پر ابھی تک خوف سوار ہے وزیر اعلیٰ کو حقیقی خوف پکڑے جانے کا ہے اپنے بےان مےں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ترقی کے دعوﺅں سے ہر باخبر شہری پناہ مانگتا ہے قائداعظم سولر پارک, رنگ برنگی ٹیکسیاں, قومی وسائل پھونکنے والے تندور, جنگلا بس سروس اور نندی پور سمیت لاتعداد ڈرامے شہباز شریف کے نامہ اعمال کا حصہ ہیں ۔ترقی کے نام پر قومی خزانے کی لوٹ مار کے علاوہ دوسرا کوئی مقصد ہے نہ ہی ہدف انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف 6 ماہ ایک سال اور دوسال میں بجلی کا بحران ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں لیکن انہوں نے بجلی کا بحران ختم کیا نہ ہی اعلان کے مطابق اپنا نام تبدیل کیا ۔انکی حرکتوں کے باعث عوام میں "شوباز شریف" "ڈرامہ شریف" اور "نندی پور شریف" جیسے نام انتہائی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں ۔تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عابد شیر علی کی پرورش ہی لوٹ مار اور کرپشن کے مال پر ہوئی ہے وراثت میں کرپشن پانے والے عابد شیر علی سے معقولیت کی توقع ممکن نہیں اپنے بےان مےں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بنی گالہ میں چھپنے کا طعنہ دینے والے عابد شیر علی نے دور آمریت میں کلثوم نواز کو گھر کے باہر دیکھ کر اپنے دروازے بند کرلئے تھے۔ پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت ہوتی تو عابد شیر علی جیل میں چکی پیس رہے ہوتے۔