کراچی( نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے تحت اورنگی ٹاﺅن میں خواتین کا جنرل ورکرز اجلاس ہوا ، فاروق ستار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہیں اور جانے والے یہ جلسہ دیکھ لیں تو واپس آ جائیں گے۔ انشاءاللہ آصف منیس اور دیگر بھی واپس آ جائیں گے بہت جلد ایک جلسہ عام کرنے جا رہے ہیں پریڈ گراﺅنڈ والوں کو فارغ کرنے کیلئے اورنگی ٹاﺅن والے ہی کافی ہیں آج یہاں ،شہدا کی مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں شامل ہیں ایک سال میں انقلاب لائیں گے۔ہم تشدد سے پاک پڑھی لکھی ایم کیو ایم بنائیں گے سیاسی اور جمہوری جدو جہد سے اپنے حقوق حاصل کریں گے کراچی کو اس کی عظمت واپس دلائیں گے کراچی کی صفائی کیلئے دس ارب روپے اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے25دسمبر کو جلسہ فیصلہ کن تحریک کا آغاز ہو گا100دن کا پروگرام شروع کر رہے ہیں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا کراچی میں دیکر دکھائیں گے ہمارے دھرنے میں یو ٹرن نہیں ہو گا سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے سندھ کے خزانے میں بڑے بڑے سوراخ ہیں وائٹ پیپر پر سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ میں جمع کرائیں گے میئر کراچی کو جلد جیل کی سلاخوں سے باہر لائیں گے۔
فاروق ستار