راولپنڈی (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم نے وفاق کو نقصان پہنچانے،منتخب وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے، سیکورٹی اداروں کو اکسانے، سرکاری املاک اوردرجنوں گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کرنے کے الزامات کے تحت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کیخلاف مقامی عدالت میں انڈر سیکشن 22 اے کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی جس میں سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او سول لائن کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے مزید سماعت سوموار تک ملتوی کر دی۔
عمران/ درخواست
عمران‘ پرویز خٹک کیخلاف دھمکیاں دینے‘ املاک نذر آتش کرنے پر اندراج مقدمہ کی درخواست سیشن جج پنڈی نے سماعت کل تک ملتوی کر دی
Nov 06, 2016