ملتان(آن لائن)حضرت بہاالدین زکریا ملتانی کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز(آج)اتوار سے ہو گا ۔تفصیلات کے بہا الدین زکریا ملتانی کے 777 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز اتوار سے ہو رہا ہے ، عرس کے دوران امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے زائرین کی آمدکا سلسلہ جاری ہے۔ سجادہ نشین شاہ محمود قریشی تقریبات کا آغاز کریں گے اور صوفی بزرگ حضرت بہاالدین زکریا کے مزار کو غسل دیں گے ۔ عرس کے موقع پر زائرین کے داخلے کیلئے تین واک تھرو گیٹ اور 9سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ مزار کے اردگر د پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے ۔
عرس