لندن (بی بی سی رپورٹ) کینیڈا کے میلوس راونک پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئے ہیں جس کے بعد برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 29 سالہ اینڈی مرے کو عالمی نمبر ایک رینکنگ حاصل کرنے کیلئے پیرس ماسٹرز کے فائنل میں پہنچنا تھا۔ کل نئی عالمی رینکنگ جاری ہونے کے ساتھ ہی اینڈی مرے کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی بننے کی باقاعدہ تصدیق بھی ہوجائے گی۔