جدہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس، مکہ کی طرف حوثیوں کے میزائل حملے کی مذمت

Nov 06, 2016

جدہ (امیر محمد خان) جدہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں حوثی باغیوں کی طرف سے مکتہ المکرمہ کی طرف میزائل فائر کرنے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا جس میں حوثیوں کے اقدام کی مذمت کی گئی۔ یمن کے مسئلے کا پرامن حل ڈھونڈا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ ان ممالک اور افراد کی مذمت کی گئی جو حوثیوں کو ہتھیار دیتے ہیں۔ رکن ممالک پر زور دیا گیا مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جائے۔

مزیدخبریں