اسلام آباد/کراچی /ملتان(آئی این پی)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانامحمد حنیف جالندھری نے وفاق المدار س کی مجلسِ عاملہ کے غیر معمولی دو روزہ اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ملک بھر کے ممتاز علمائے کرام مدارس کے ذمہ داران اور اہم قو می و مذہبی رہنماو¿ں نے دو روزہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا بہت جلد وفاق المدارس کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے گی ،چاروں صوبوں،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں وفاق المدارس کے ذیلی دفاتر قائم کیے جائیں گے اور مدارس کے مسائل ومشکلات کے حل کے لیے صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ29جنوری 2017ءکو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں خدماتِ مدارس کنونشن منعقد ہوگا جس میں پوزیشن ہولڈر طلباءوطالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔وفاق المدارس کے تحت اسکولز سسٹم بھی متعارف کروایا جائے گا جبکہ دینی مدارس میں میٹرک تک عصری مضامین کی تعلیم بتدریج لازماً قرار دی جائے گی، مہتممین مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کے توڑ کے لیے تمام صوبائی مقامات پر میڈیا سنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے ۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا دو روزہ اہم اجلاس بدھ اور جمعرات مولانا سلیم اللہ خان کے زیر صدارت جامعہ دارالعلوم کراچی میں ہوا جس میں اجلاس میں فیصلہ کےاگےاکہ دینی مدارس پر چھاپوں ،دینی مدارس کے خلاف امتیازی سلوک ،کوائف طلبی کے نام پر مدارس کو ہراساں کرنے ،ارباب مدارس کے نام بے جا طورپر فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور مدار س کے خلاف بے بنیاد پروپیگندہ کے توڑ کے لیے بہت جلد اے پی سی بلائی جائے گی۔ مجلس عاملہ کے اجلاس میںفیصلہ کیاگےاکہ حرمین شریفین کے تحفظ،اسلام کی حفاظت واشاعت،امت مسلمہ کی وحدت،عالم اسلام کے اتحاد ، استحکام ِ ملکی استحکام قیام امن کیلئے 16،نومبر کو صبح 11 بجے سے دن 1بجے تک یوم تلاوت قرآن کریم ودعا منایا جائے گا جس میں ایک دن کے لیے ملک بھر کے دینی مدارس کے طلباءسڑکوں اور کھلے میدانوں میں تلاوت قرآن کا اہتمام کریں گے ۔ اجلاس کے دوران دینی مدارس کی آزادی وخود مختاری کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مدارس اور حکومت کے درمیان مدت سے جاری مذاکرات کو اب کسی منطقی انجام تک پہنچ جانا چاہیے۔اجلاس نے سندھ میں دینی مدار س کی رجسٹریشن کے ترمیمی ایکٹ سمیت دینی مدارس کے خلاف ہر قسم کے امتیازی قوانین کو یکسر مسترد کرتے ہوئے آئندہ کسی بھی امتیازی فیصلے کو قبول نہ کرنے کا اعلان کیا ۔اجلاس نے حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر حملے کو عالم ِاسلام پر حملہ قراردیا اور فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے اور پاکستان سمیت دیگر اہم اسلامی ممالک سے اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
وفاق المدارس