غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ لاشیں جینزور شہر کے ساحل سے ملی ہیں جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے مردہ خانے بھجوا دیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد بحرہ روم سے اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے۔ لیبیا کی ایک ہزار ایک سو ستر کلومیٹر طویل ساحلی پٹی یورپ اور افریقہ کے درمیان حائل ہے۔بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق رواں سال پانچ لاکھ افراد نے بحیرہ روم عبور کیا جن میں سے چار ہزارافراد موت کا شکار ہوئے ہیں ۔