مقبوضہ جموں کشمیر میں121 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے، کشمیری آج انیس سو سنتالیس کے شہدا کی یاد میں یوم شہدا منا رہے ہیں

Nov 06, 2016 | 15:18

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت سوز کارروائیاں جاری ہیں، کشمیریوں نے چھ ںومبر 1947 کے اوائل میں الحاق پاکستان کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والوں کی یاد میں یوم شہداء منایا۔
کشمیریوں نے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالیں، بھارتی فوج نے ایک بار پھر آپے سے باہر ہوتے ہوئے کشمیریوں پر یلغار کردی، نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر آنسو گیس کے شیل برسائے گئے، پیلیٹ گن کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا۔
آٹھ جولائی سے اب تک کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے، گھر گھر چھاپوں کے دوران نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، ادھر بزرگ رہنما سیدعلی گیلانی سے میر واعظ اور یاسین ملک نے ان کے گھر میں ملاقات کی، علی گیلانی کا کہناتھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، ہم شہدا کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے، یاسین ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر خاموشی عالمی برادری کے دوہرے معیار کو ظاہر کرتی ہے۔

مزیدخبریں