اہم شاہراو¿ں پر نوجوانوں کی ون ویلنگ، پولیس کی روایتی سستی برقرار

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور کی مختلف سڑکوں پرنوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس ون ویلنگ کو روکنے میں بری طرح ناکام نظرآئی۔ کینال روڈ، جیل روڈ،شاہراہ قائداعظم، مین بلیوارڈ گلبرگ، ڈیفنس، کیولری گراﺅنڈ، سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ نوجوان لڑکے ٹولیوں کی صورت میں موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرتے دکھائی دئےے۔ پولےس کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے شہر کی بڑی سڑکوں پر اس خطرناک کھےل مےں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کی جانب سے فےملےز سے بدتمےزی اور خواتےن سے چھےڑخانی کرنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہےں جس پر شہرےوں نے شدےد احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لےنے کی اپےل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن