لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ با¶لر عثمان شنواری کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا۔ عثمان شنواری ڈبل انجری کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہیں آٹھ سے دس ماہ آرام کا مشورہ دیدیا ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عثمان شنواری انہیں فٹ ہونے میں ٹائم لگے گا انہیں دو جگہ انجری ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا جو کھلاڑی جس فارمیٹ میں اچھا پرفارم کر سکتا ہے کوشش ہے اسے اسی طرز کی کرکٹ میں موقع دیا جائے۔