قائداعظم ٹرافی، لاہور بلیوز، سوئی ناردرن، یو بی ایل کی ٹیمیں کامیاب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کا ساتواں مرحلہ مکمل ہو گیا، لاہور بلیوز، ایس این جی پی ایل، یو بی ایل کی ٹیموں میچز جیت لیے۔ فیصل آباد میں دھند اور سموگ کی وجہ سے چار روزہ میچ کا انعقاد نہ ہوسکا۔ آخری روز لاہور بلیوز نے اسلام آباد ریجن کو 61 رنز سے مات دی۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ایس این جی پی ایل نے واپڈا ٹیم کو 6 وکٹوں سے مات دی۔ جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں نیشنل بنک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز یو بی ایل نے حبیب بنک کو 142 رنز سے ہرا دیا۔ ایل سی سی اے گراونڈ میں لاہور اور کراچی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔

ای پیپر دی نیشن