موسیقی کا فروغ، علیشاہ نے ایکوائرس کے نام سے ادارہ قائم کر لیا

لاہور(کلچرل رپورٹر) ناموراداکارہ علیشاہ نے موسیقی کے فروغ کے لیے ایکوائرس کے نام سے ادارہ قائم کرلیاجس کی افتتاحی تقریب گزشتہ روزگلبرگ کے مقامی کلب میںہوئی جس میں گلوکاروں اور اداکاروںکے علاوہ شوبزسے وابستہ دیگرشخصیات نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پرمحفل موسیقی کااہتمام کیاجس میںملک کے نامورفنکاروں نے اپنے فن کا جادو جگا کر سماں باندھ دیا۔تقریب کی میزبانی کے فرائض علی سلیم المعروف بیگم نوازش علی نے اداکیے ۔تقریب میںاداکارہ انیقہ علی ،جوجی علی خان ،عصمت حوریاڈھول پلیئر، نداچودھری اوردیگرفنکاروںنے اپنی پرفارمنس پیش کی جبکہ اداکارہ میراسمیت دیگرفنکاروںنے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے علیشاہ کاکہناتھاکہ پاکستان میںمیوزک انڈسٹری ختم ہوتی جار ہی ہے ۔میں نے موسیقی کی ترویج کےلئے ادارہ بنانے کافیصلہ کیاہے ۔ ایکوائرس کے تحت پاکستان اوربیرون ملک میوزیکل شوزکاانعقادکیاجائے گااورنئے گلوکاروں کو اپنے فن کے اظہارکےلئے پلیٹ فارم مہیاکیاجائے گا۔ انکاکہناتھاکہ بلاشبہ پاکستان فن کے خزانے سے بھرپورہے ۔میری کوشش ہے کہ فن کایہ خزانہ ضائع نہ ہواورہم فنکاروں کی صلاحیتوں بروکارلاتے ہوئے ملک کانام پوری دنیامیںروشن کریں۔ہمارااگلاپروگرام نیویارک میںہوگا۔

ای پیپر دی نیشن