کھپرو پولیس نے گاو¿ں کبر میں محمد خان پٹھان کے اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مار کر وہاں مقید اوڈھ برادری کے 26 افراد کو بازیاب کرا لیا

Nov 06, 2017

کھپرو (نامہ نگار) کھپرو پولیس نے گاو¿ں کبر میں محمد خان پٹھان کے اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مار کر وہاں مقید اوڈھ برادری کے 26 افراد کو بازیاب کرا لیا جن میں 6 عورتیں‘ 6 مرد اور 14 بچے شامل ہیں ان کی آزادی کےلئے بھاگ چند اوڈ نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ دوسری کارروائی میں کانجی بھیل کی درخواست پر پولیس نے ڈھلیار کے زمیندار رحمت راجڑ کی زرعی زمین پر چھاپہ مار کر بھیل برادری کے 11 ہاری بازیاب کرا لئے جن میں 3 مرد‘ 3 عورتیں اور 7 بچے شامل ہیں۔ انہوں نے بھی الزام لگایا کہ ہم سے جبری مشقت لی جاتی تھی۔ آزاد ہونے والوں میں بھاگ چند اوڈ‘ پھولن‘ جئیاں‘ حلیماں‘ کملی‘ سکاں‘ سوڈو‘ میرچند‘ مکیش‘ بادل‘ کانجی و دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں