بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بارشیں جاری، ہلاکتیں 12ہوگئیں

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔ مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔چنائی سمیت تامل ناڈو کے دیگر ساحلی شہروں میں ایک ہفتے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،کئی علاقے زیر آب آنے سے ہزاروں افراد عارضی کیمپوں میں پناہ لینے پرمجبورہوگئے۔چنائی میں 31 اکتوبر سے سکول اور کالج بند ہیں جبکہ متعدد تعلیمی اداروں نے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔زیر آب علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے ۔ ساحل کنارے تفریحی علاقہ مرین بیچ پانی میں ڈوبا ہواہے۔حکام نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...