جرمن آبدوزوں کی خریداری میں کرپشن‘اسرائیلی وزیر اعظم کے رشتہ دار سمیت 2افراد سے پوچھ گچھ

Nov 06, 2017

تل ابیب (اے ایف پی) جرمن آبدوزوں کی خریداری کے سکینڈل میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ثبوت تلاش کرنے کیلئے ان کے دو قریبی ساتھیوں سمیت وکلا سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کی لیکن شناخت ظاہر نہیں کی۔ میڈیا کے مطابق ایک کا نام ڈیوڈ سیمرون ہے وہ یاہو اور ان کی فیملی کا رشتہ دار ہے۔ دوسرے کا نام نہیں بتایاف۔

مزیدخبریں