پشاور (بیورورپورٹ)صوبائی دارالحکومت پشاور ڈینگی بخار کے باعث ایک اور مریض جان کی بازی ہارگیا جس کے ساتھ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ولی آباد پائوکہ کے رہائشی 55 سالہ لیاقت علی کو ڈینگی بخار کے باعث یکم نومبر کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جو گزشتہ روز جان کی بازی ہار گیا جس کے ساتھ صوبہ بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی، رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 50 کو صحت یابی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے، یونٹ کے مطابق اس وقت ڈینگی سے متاثرہ 202 مریض صوبہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
خیبر پی کے: ڈینگی بخار کا ایک اور مریض چل بسا، مرنیوالوں کی تعداد 68 ہوگئی
Nov 06, 2017