سری نگر(کے پی آئی)نیشنل کانفرنس صدر اور ممبر بھارتی پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پاکستان بھارت حکومتوںسے کہا ہے مسئلہ کشمیر کا حل گولہ باری نہیں بلکہ بات چیت سے ممکن ہے ۔پی ڈی پی اور بھاجپا اتحاد کے درمیان ایجنڈا آف الائنس کو ایک دھوکہ قرار دیتے ہوئے این سی صدر نے کہا ان دونوں جماعتوں کے تمام دعوے اور وعدے سراب ثابت ہوئے ہیں ۔ ڈاک بنگلہ کرناہ میںلوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس موقع پر پاکستان‘ بھارت حکومتوں پر زور دیا مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت سے شروع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مار دھاڑ اور گولہ باری سے صرف آر پار نقصان ہوا ہے اور کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوا ۔ 2003جنگ بندی معاہدے پر عمل آوری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری چپقلش اور رنجشوں کا خمیازہ کشمیریوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔