شوکت عزیز ایازنیازی ملکہ الزبتھ ٹلرسن آف شور کمپنیوں کے مالک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نیوز ایجنسیاں) پانامہ لیکس کے بعد پیراڈائز لیکس سامنے آ گئیں۔ پیراڈائز لیکس میں پاکستان کی کئی اہم شخصیات کے نام سامنے آ گئے۔ پیراڈائز لیکس میں 25 ہزار سے زائد کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک کروڑ 34لاکھ سے زیادہ دستاویزات سامنیگئیں ۔ پیراڈائز لیکس کا بڑا حصہ ایپل ہائی کمپنی کی دستاویزات پر مشتمل ہے۔ دستاویزات سنگاپور اور برمودا کی دو کمپنیوں سے حاصل ہوئی ہے۔ پیراڈائز پیپرز جرمن اخبار نے حاصل کئے آئی سی آئی جے سے شیئر کئے 180 ملکوں کی 25 ہزار سے زائد کمپنیوں‘ ٹرسٹ اور فنڈ کا ڈیٹا شامل ہے۔ 1950ء سے 2016ء تک کا ڈیٹا کھنگالا گیا، اس تحقیقاتی کاوش میں 67 ملکوں کے 381 صحافیوں نے حصہ لیا۔ پیراڈائز لیکس میں مشرف دور کے وزیراعظم شوکت عزیز کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ شوکت عزیز نے امریکہ میں2ٹرسٹ بنائے، اہلیہ اور بچے بینی فشری بنے۔ وزیر خزانہ بننے سے پہلے شوکت عزیز نے امریکہ میں ٹرسٹ قائم کیا۔ شوکت عزیز کے قائم کردہ ٹرسٹ کو برمودا سے چلایا جارہا تھا۔ بطور وزیر خزانہ اور وزیراعظم شوکت عزیز نے یہ اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ وکیل کے مطابق شوکت عزیز کو ٹرسٹ پاکستان میں ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ شوکت عزیز کی اہلیہ اور بچے بینی فشری تھے۔ بینی فیشل مالک نہیں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ ایاز نیازی کے برٹش ورجن آئی لینڈز میں چار آف شور اثاثے سامنے آئے ۔ ایاز خان نیازی کی یہ سب آف شور کمپنیاں 2010ء میں قائم کی گئیں۔ اس وقت ایاز نیازی این آئی سی ایل کے چیئرمین تھے ان کے دو بھائی حسین خان اور محمد علی خان بینی فیشل اونر تھے۔ ایاز نیازی‘ ان کے والد عبدالرزاق خان اور والدہ کے نام بطور ڈائریکٹر ہیں۔سامنے آئے پیراڈائز پیپرز میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ‘ سابق ملکہ ارون نور کا نام بھی شامل ہے امریکی وزیر خارجہ ریکن ٹلرسن کا نام بھی سامنے آ گیا‘ گلوکارہ میڈونا اور گلوکار بونو کا نام بھی شامل ہے۔ ملکہ الزبتھ نے آف شور کمپنیوں میں کئی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ امریکی وزیر تجارت ولبرراس نے بھی ایک کمپنی سے مالی فائدے حاصل کئے۔ امریکی صدر ٹرمپ 13 قریبی ساتھیوں کے نام بھی پیپرز میں شامل ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور مشیر کا نام بھی سامنے آ گیا۔ ارون کی سابق ملکہ نور دو ٹرسٹوں کی بینی فشری ہیں۔ یورپ میں نیٹو کے سپریم کمانڈر رہنے والے امریکی جنرل ویزلے کلارک بھی ایک کمپنی کے ڈائریکٹر نکلے۔ مائیکروسوفٹ اور ای بی کے بانیوں کے نام بھی پیراڈائز لیکس میں شامل ہیں۔ فیس بک ‘ تائیکے اور ایپل کے آف شور کمپنیوں کے ذریعے اربوں ڈالر ٹیکس بچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ رویندا کشور سنہا کا نام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر ہوا بازی جیانت سنہا کا نام بھی پیراڈائز لیکس میں شامل ہے۔ شباتآئل اینڈ گیس کمپنی کا نام بھی شامل ہے۔ کمپنی نے ڈی ٹی ایچ لائن کیلئے بھی نیلامی کی بولی دی تھی۔ شیرات آئل کمپنی کے تین آف شور اکائونٹس سامنے آئے ہیں۔ شام کے صدر بشار الاسد کے کزن کا نام بھی سامنے آ گیا۔ پیراڈائز پیپرز میں جاپان کے سابق وزیراعظم یوکیوماتو پاما کے بیٹوں، کولمبیا اور لائبیریا کے صدور اور یوکرائن کے نائب وزیراعظم کا نام بھی شامل ہے۔ ارجنٹائن کے صدر مورشوماسری کا نام بھی سامنے آ گیا۔ یو اے ای کے صدر، ابوظہبی کے امیر خلیفہ بن زید السلطان النہیان، یوکرائن کے صدر، آسٹریلوی وزیراعظم کا نام بھی شامل ہے۔ آسٹریا کے سابق چانسلر الفریڈ گورسن یائر بھی شامل ہیں۔ گلوکارہ میڈونا کا نام میڈیکل سپلائی کمپنی کے شیئرز میں سامنے آیا ہے۔ کینیڈا کے تین سابق وزرا اعظموں کے نام پیراڈائز لیکس میں شامل ہیں۔ قازقستان کے وزیردفاع، انڈونیشیا کے اپوزیشن لیڈر کا نام بھی سامنے آ گیا۔ انڈونیشیا کے سابق صدر سوہارتو کے دو بچوں، زیمبیا کے اپوزیشن لیڈر، کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے قریبی ساتھی کا نام بھی شامل ہے۔ برازیل کے وزیر زراعت، عراقی اور یوکرئن کے سابق اراکین پارلیمنٹ، کینیا کی سابق وزیر زراعت سیلی کولگائی، قازقستان کے سابق وزیر توانائی و تجارت مختار ابیلازو، قازقستان کے سابق وزیر تیل و گیس، میکسیکو کے سابق نیشنل سکیورٹی سیکرٹری، کوسٹاریکا کے سابق صدر کا نام بھی پیراڈائز لیکس میں شامل ہے۔ سابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوفی عنان کے بیٹے کوجو عنان کا نام بھی سامنے آ گیا۔ترک وزیر اعظم کے 2 بیٹوں کے نام بھی کمپنیاں بنانے والوں میں شامل ہیں۔پیرا ڈائز لیکس میں امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی کے روس سے تعلق کا انکشاف ہوا ہے ٹرمپ حکومت کے وزیر تجارت ولید روس کے ایک شپنگ کمپنی میں شیئر ہیں شپنگ کمپنی نے ایک روسی کمپنی سے 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رقم حاصل کی روسی انرجی کمپنی کے شریک مالک روسی صدر پیوٹن کے داماد ہیں۔’’ فیس بک‘‘ کا اربوں ڈالر کا منافع کے مین آئی لینڈ کی کمپنی میں جاتا ہے فیس بک ایک بڑی رقم پر ٹیکس ادا نہیں کرتی، ناٹیکے کا یورپ اور مشرق وسطیٰ سے حاصل ہونے والا منافع ہالینڈ کی کمپنی کو جاتا ہے نائیکے نے امریکہ سے باہر 12 ارب ڈالر سے زائد جمع کئے جن پر صرف دو فیصد ٹیکس ادا کیا’’ ایپل‘‘ نے آئر لینڈ میں کمپنی کے ذریعے ٹیکس بچایا ایپل کے خلاف یورپی یونین کمشن کا فیصلہ بھی آ چکا کیس پوری عدالت انصاف میں ہے پیراڈائز لیکس میں بھارت کے شہریوں کی تعداد 714 ہے۔ پیراڈائز لیکس میں 47 ممالک کے 127 افراد نام شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن