راجکوٹ (آئی این پی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر مارٹن گپٹل نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں شعیب ملک کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اس طرح وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں 45 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔وہ اب تک 63 میچوں میں 1855 رنز بنا چکے ہیں ۔ ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں برینڈن میک کولم 2140 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔