لاہور تا اسلام آباد ختم نبوت لانگ مارچ آج داتا دربار سے روانہ ہو گا: خادم رضوی

Nov 06, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی، مرکزی ناظم نشر واشاعت پیر محمد اعجاز اشرفی، شیخ اظہر حسین رضوی ، علامہ غلام عباس فیضی، مفتی عابد رضا قادری نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ختم نبوت لانگ مارچ داتا دربار لاہور تااسلام آباد آج بروز پیر بڑی شان و شوکت سے روانہ ہوگا۔ ختم نبوت مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں اور بلوچستان ، سندھ و دیگرجنوبی پنجاب کے قافلے لاہور پہنچ چکے ہیں ختم نبوت کے غداروں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ کارکن افواہوں پر کان دھرے بغیر صبح 10 بجے داتا دربار پہنچیں۔ علامہ خادم حسین رضوی نے اسلامیان پاکستان کے غیور مسلمانوں سے کہا جس کے پاس بس، ٹرک، ٹرالی، گاڑی، موٹر سائیکل ہے اسے لائے جسکے پاس کچھ نہیں وہ ہمارے ساتھ پیدل چلے انہوں نے کہا اس ختم نبوت لانگ مارچ میں علماء مشائخ ، تاجران ، وکلا، ڈاکٹر ز، پروفیسرز، زعمائ، کالج ، یونیورسٹیوں کے طلباء ودیگر شعبہ جات ہائے زندگی کے عاشقان رسول بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کر کے اپنا کردار پیش کریں اور جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے اپنے قائدین کے ہمراہ استقامت کے ساتھ بڑی سے بڑی رکاوٹ کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کریں۔ ہمارے مطالبات درج ذیل ہیں ۔

مزیدخبریں